Join us on a literary world trip!
Add this book to bookshelf
Grey
Write a new comment Default profile 50px
Grey
Listen online to the first chapters of this audiobook!
All characters reduced
Bachhoan kay liyay Naee Purani Kahaaniyaan - cover
PLAY SAMPLE

Bachhoan kay liyay Naee Purani Kahaaniyaan

Shaukat Thanvi, Ismat Chughtai, Ashraf Suboohi Dehlvi, Pundhari Nath Sarshar, Sufi Tabassum, Syed Imtiaz Ali Taj

Narrator Asma Mundrawala

Publisher: Urdu Studio

  • 0
  • 0
  • 0

Summary

بچوں کے لئے نئ پرانی کہانیاںبچوں کے لئے کہانیوں کا یہ مجموعہ اردو ادب کے مشہور ادیبوں نے لکھا ہے۔ البتہ اس مجموعے کے لئے جو کہانیاں منتخب کی گئ ہیں ان کے لکھنے والوں میں زیادہ تر ایسے ادیب ہیں جنہوں نے ان کم عمر سننے اور پڑھنے والوں کے لئےخاص طور سے  کبھی کہانیاں نہیں لکھیں۔کہانیوں کی اس تالیف میں سننے والوں کے لئے روایتی قصوں، روز مرہ کی کہانیوں اور نئ پرانی کہانیوں کو ایسے پیرائے میں پیش کیا گیا ہے جس میں ایک ان دیکھی دنیا کی دلکشی بھی ہے اور مزاح کے ساتھ اردو زبان کی چاشنی بھی۔کہانیوں کی ترتیبکمو نکمونہال وہ کم عمر بچہ ہے جسے بیکار یا "نکمو" کا خطاب دے دیا گیا ہے۔ اس کہانی میں نہال کی، تمام لوگوں کی امیدوں کے برخلاف، اپنی دادی کی محبت جیتنے کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے۔جو یوں ہوتا تو کیا ہوتافریدہ کے لئے اس وقت دنیا الٹ پلٹ ہو جاتی ہے جب اس کے گھر کے تمام بڑے بچوں کی سی سوچ اپنا کر ان جیسی حرکتیں کرنے لگتے ہیں۔ دو لکڑ ہارےاس مختصر کہانی میں لالچ کی برائیوں کے بارے میں پیغام دیا گیا ہے۔ چچا چھکن نے تصویر ٹانگیہر معاملے میں ٹانگ اڑانے والے چچا چھکن، اس کہانی میں اس وقت گھر میں بھونچال لے آتے ہیں جب وہ دیوار پر ایک تصویر ٹانگنے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔سنہرے مجسمےاس کہانی میں انسانی رویوں اور زندگی کی حقیقتوں کو ایک سادہ سی پہیلی کے جواب بوجھنے کےذریعہ بیان کیا گیا ہے۔ٹم بکٹوٹم بکٹو در اصل گریم برادران کی مشہور کہانی "رمپلسٹل سکن" کی اردو میں اپنائ گئ تحریر ہے۔ اشرف صبوحی نے بڑے دلکش پیرائے میں اس کہانی کو اردو میں ڈھالا ہے۔میٹھے جوتےیہ مختصر  بیانیہ کہانی اس کے لکھنے والے کو اس بات پر حیرت ذدہ کر دیتی ہے کہ آخر جوتے کا چمڑہ  کس طرح اتنا لطیف ہو سکتا ہے کہ وہ ایسی باریکیاں بیان کرے جو اس  نے کیں۔
Duration: about 1 hour (00:44:59)
Publishing date: 2018-07-29; Unabridged; Copyright Year: — Copyright Statment: —